5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:2
صدر زرداری جاپانی شہنشاہ اور گیلانی وزیر اعظم کوآم بھیجیں گے
اے آر وائی - اسلام آباد : جاپان میں پاکستانی آموں کو متعارف کرانے کے لیے صدر آصف علی زرداری جاپانی شہنشاہ اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی جاپانی وزیر اعظم نائتوکین کو پاکستانی آموں کے تحفے روانہ کریں گے، جبکہ جاپانی درآمد کنندگان اور ارکان پارلیمنٹ کو بھی پاکستانی آموں کے تحفے پہنچائے جائیں گے، تاکہ پاکستانی آموں کو جاپان میں بہتر طریقے سے متعارف کرایا جاسکے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت جاپان کی جانب سے سولہ سال بعد پاکستانی آموں کی درآمد پر عائد پابندی کے خاتمے کے بعد حکومت پاکستان بہتر طریقے سے پاکستانی آموں کو جاپان میں متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔