تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:11

سرفرازشاہ قتل کیس، دو سب انسپکٹرز کے بیانات قلمبند

اے آر وائی - کراچی : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سرفراز شاہ قتل کیس کی سماعت کے دوران بوٹ بیسن تھانے کے دو سب انسپکٹرز کے بیانات قلم بند کئےگئے۔



ایس آئی ذوالفقار علی نے عدالت نے کے سامنے سرفراز شاہ سے برآمد ہونے والا پستول، گولیاں ، بٹوہ اور موبائل فون عدالت کے سامنے پیش کیں۔ ذوالفقار علی نے عدالت کو بتایا کہ واقعہ کے روز تھانے کے ایس ایچ او نے یہ سامان اس کے حوالے کیا ،اور کہا کہ رینجرز کے ہاتھوں مقابلے میں مارے جانے والا ڈاکو تھا۔



بوٹ بیسن تھانے کے سب انسپکٹر راجہ جاوید نے بھی اپنا بیان قلم بند کرایا اور کہا کہ اسے اطلاع ملی تھی کہ بے نظیر بھٹو پارک میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں کوئی ڈاکو شدید زخمی ہوگیا ہے لیکن جب وہ اسپتال پہنچا تو سرفراز شاہ زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے دم توڑ چکا تھا،عدالت نے ملزمان کے وکلاء کی جانب سے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ کی نقول مانگنے کی درخواست پر فیصلہ کل تک محفوظ کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.