5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:11
این آئی سی ایل کیس: جج کا سماعت سے انکار
اے آر وائی - لاہور : این آئی سی ایل فراڈ کیس کی سماعت کرنے والے لاہور کے بینکنگ کورٹ کے جج نے مزید سماعت سے انکار کر دیا ہے ۔
آج سماعت کے دوران بینکنگ کورٹ کے جج ملک عبدالرشید نے کہا کہ عدالت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، اس لئے کیس کی مزید سماعت نہیں کرسکتا۔ جج نے مزید کہا کہ مونس الہی کے خلاف این آئی سی ایل کیس میں عدالت کو کام نہیں کرنے دیا جارہا تو کیس کا فیصلہ کیسے ہو گا۔
ملک عبدالرشید نے معاملہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوادیا ہے تا کہ اس کیس کے لئے کسی اور جج کو تعینات کیا جائے ۔ دوسری جانب مونس الہی کے وکیل کا کہنا ہے کہ عدالت ان کیساتھ روز کھیل کھیلتی ہے ۔