تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:21

توہین عدالت کیس:شرجیل میمن کا سپریم کورٹ میں جواب داخل

اے آر وائی - اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے راہنما تاج حیدر اور شرجیل میمن کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے میں شرجیل میمن نے تحریری جواب جمع کروا دیا ہے ۔



اپنے جواب میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ انھوں نے سندھ میں ہڑتال کی کال عدالتی فیصلے کے خلاف عوام کا غم و غصہ کم کرنے کے لیے دی تھی۔عدالتی فیصلے پر تبصرہ کرنا کسی بھی شہری کا حق ہے۔



ان کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے ریمنڈ ڈیوس اور مختاراں مائی کے فیصلوں پر بھی تبصرے کیئے گیئے لیکن سپریم کورٹ نے ان کا نوٹس نہیں لیا۔ انھوں نے اپنے جواب میں استدعا کی ہے کہ انھیں جاری کیا گیا توہین عدالت کا نوٹس واپس لیا جائے۔ مقدمے کی آج کی کارروائی وقت کی کمی کے باعث نہ ہو سکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.