تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:40

لاہورہائی کورٹ:2 بھارتی خواتین کی قید کاازخود نوٹس

اے آر وائی - لاہور : چیف جسٹس لاہو ر ہائی کورٹ نے دو بھارتی خواتین کو کوٹ لکھپت جیل میں قید رکھنے کا ازخود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اعجاز احمد چوہدری نے ازخود نوٹس کوٹ لکھپت جیل میں قید بھارتی خواتین پروین جہان اور گل افروز کے ایک خط پر لیا ۔



خط میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بتایا گیا ہے کہ دونوں خواتین کو غلط فہمی کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا اور بعد میں عدالت نے انھیں بے گناہ قرار دے کر بری کر دیا تاہم عدالتی احکامات کے باوجود ابھی تک انھیں جیل سے رہا نہیں کیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ہوم سیکریٹری پنجاب اور سپریٹنڈنٹ جیل کو گیارہ جولائی کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.