5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:12
گرینڈاپوزیشن کے خدوخال واضح ہونے تک شامل نہیں ہوں گے،بزنجو
اے آر وائی - کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ گرینڈ اپوزیشن الائنس کے خدوخال واضح ہونے تک اس میں شامل نہیں ہوں گے.
کوئٹہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواب بگٹی کے بعد بلوچستان میں کوئی ایسی شخصیت نہیں ابھری جو بلوچوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرسکے۔ بلوچستان حکومت سے کسی قسم کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ اس میں قصور پارلیمنٹ کا نہیں بلکہ موجودہ حکومتی سیٹ اپ کا ہے۔