تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:39

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،ماتحت عدلیہ کے 18 ججوں کو سزائیں

اے آر وائی - لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ماتحت عدلیہ کے اٹھارہ ججز اور دوسو سڑسٹھ اہلکاروں کو مختلف سزائیں سنادیں ۔



لاہور ہائی کورٹ کے نوٹیفیکشن کے مطابق ایک سیشن جج کو جبری ریٹائر جبکہ دو ایڈیشنل سیشن اور دو سول ججز کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ ہائی کور ٹ کی جانب سے ایک سیشن جج ایک ایڈیشنل سیشن جج اور سات سول ججوں کو وارننگ دیتے ہوئے انکے سالانہ انکریمنٹ روک لیے گئے ہیں ۔



ہائی کورٹ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی نے کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر پنجاب میں ماتحت عدلیہ کے ستاون اہلکاروں کو برطرف جبکہ دیگر الزامات میں دو سو ستاون اہلکاروں کو وارننگ دیتے ہوئے انکے سالانہ انکریمنٹ بھی روک لیے ہیں ۔لاہور ہائی کورٹ کے اعلامیے کے مطابق اس وقت پانچ سیشن ،گیارہ ایڈیشنل سیشن ،چار سینئر سول اور تیرہ سول ججوں کے خلاف مختلف الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.