تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:48

ایبٹ آباد کمیشن نے تحقیقات کے لیئے طریقہ کار طے کر لیا

اے آر وائی - اسلام آباد : ایبٹ آباد تحقیقاتی کمیشن نے تحقیقات کے لیئے طریقہ کار طے کر لیا ہے، کمیشن کا آئندہ اجلاس پیر کو ہوگا۔



کمیشن کا پہلا اجلاس کمیشن کے سربراہ جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں کمیشن کے ضابطہ اخلاق اور تحقیقات کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔



ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیشن ایبٹ میں اسامہ بن لادن کی موجودگی اور امریکی آپریشن کے حوالے سے کسی بھی فرد کو طلب کر سکے گا جبکہ معلومات دینے کے لیئے کوئی بھی شخص خود کمیشن کے سامنے پیش ہو سکے گا۔ ضرورت پڑنے پر کمیشن آیبٹ اباد میں اسامہ بن لادن کی رہائش گاہ کا بھی دورہ کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.