5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:19
کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد
اے آر وائی - کراچی : وزارت داخلہ حکومت سندھ نے کراچی میں غیر معینہ مدت تک کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے جس کا اطلاق منگل اور بدھ کی درمیانی شب سے ہوگا۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی سے بزرگ ، خواتین ، بچے اور صحافی مستثنیٰ ہونگے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کراچی میں امن واما ن کی صورتحال کوکنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی سفارش پر عائد کی گئی ہے۔
دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں پردفعہ 188کے تحت کارروائی کی جائیگی ۔ جس کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ اور جیل بھی بھیجا جاسکتا ہے ۔ خلاف ورزی کرنیوالوں کو ماتحت عدالتوں میں پیش کیا جائیگا۔
اس سے قبل ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو کے پاس مجسٹریسی اختیارات ہونے کے باعث ان کی عدالت میں پیش کیا جاتا تھا جو سند ھ ہائی کورٹ نے واپس لے لیا ہے۔