تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:37

کراچی شہری حکومت اور بلدیاتی ادارے سراج درانی کے سپرد

اے آر وائی - کراچی : سندھ کے وزیر بلدیات آغا سراج درانی کو کراچی کے تمام بلدیاتی اداروں کا چارج دیدیا گیا ہے۔ پہلے بلدیات کے یہ امور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان دیکھتے تھے۔



ذرائع کے مطابق کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صادرت اجلاس میں شہری حکومت کے ڈی سی او کو طلب کیا گیا اور تمام امور پر بریفنگ لی گئی۔



اجلاس میں وزیر بلدیات سراج درانی اور پیپلز پارٹی کے دیگر صوبائی وزرا نے شرکت کی ، اور ڈی سی او کراچی ، سٹی گورنمنٹ کی بریفنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جب تک گورنر سندھ کا معاملہ طے نہیں پا جاتا ، آغا سراج درانی کراچی شہری حکومت اور تمام بلدیاتی اداروں کے امور سنبھالیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.