تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:57

کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید12افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی : کراچی میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں چھبیس افراد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے تازہ واقعہ میں بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ کی گئی جس میں تین افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے۔



گلشن اقبال بلاک ون سے آج صبح روٹ ڈی سیون کی منی بس سے پانچ افراد کی لاشیں ملی تھیں۔ پولیس کے مطابق ان تمام افراد کو اغوا کرنے کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کی گئیں جہاں ان کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔



اس کے علاوہ آج تشدد کے واقعات میں اورنگی ٹاؤن میں ایک شخص ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔ اورنگی ٹاون میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دکانیں اور کاروبار مکمل طور پر بند ہیں۔ بلدیہ ٹاؤن سے ایک بوری بند لاش ملی ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ لیاری کھڈہ مارکیٹ میں پینتیس سالہ ایک شخص فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.