تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:6

ن لیگ اور ایم کیو ایم کے درمیان اہم ملاقات آج متوقع

اے آر وائی - اسلام آباد: مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان اہم ملاقات آج اسلام آباد میں ہو رہی ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے حکومت مخالف گرینڈ الائنس کی تشکیل کے لیے جاری کوششوں کے دوران اس ملاقات کو انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے۔



توقع ہے کہ ملاقات میں ن لیگ کی جانب خواجہ سعد رفیق اور پرویز رشید جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے رکن قومی اسمبلی حیدر عباس رضوی اور وسیم اختر شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ میں جمیعت علمائے اسلام ف اور مسلم لیگ ن کے درمیان کشمکش کے ماحول میں ن لیگ کی کوشش ہوگی کہ ایم کیو ایم کی حمایت حاصل کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.