6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:28
رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی،سیکرٹری پانی و بجلی
اے آر وائی - اسلام آباد : سیکرٹری پانی وبجلی امتیاز قاضی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی ، میانوالی کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنی وفاقی حکومت نے قرارنہیں دیا صوبائی حکومت کی جانب سے یہ بیان دیا گیا ہے۔
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی وبجلی کا ان کیمرہ اجلاس لشکری رئیسانی کی صدارت میں ہوا جس میں کمیٹی کو انڈس واٹر کمشنر اورکشن گنگا ڈیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
اجلا س کے بعد بریفنگ میں سیکرٹر ی پانی و بجلی نے بتایا کہ پاکستان نے کشن گنگا ڈیم کے حوالے سے اپنا موقف عالمی ثالثی عدالت میں جمع کروادیا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں وزارت پانی و بجلی کے حکام کی جانب سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ ڈیموں سے صوبوں کی ضرورت کے مطابق پانی چھوڑ ا جا رہا ہے جس کے باعث ہائیڈرل جنریشن کم ہورہی ہے۔