تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:44

مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم بھر پور اپویشن پر متفق

اے آر وائی - اسلام آباد : مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ نے بھر پور اپوزیشن کے کردار کا فیصلہ کر لیا ، دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے عزم ظاہر کیا کہ اگر حکومت نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو ان کے سامنے تمام آپشنز کھلے ہیں ۔



اسلام آباد میں مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے درمیان شام چار بجے ملاقات منعقد ہوئی ۔مسلم لیگ ن کے وفد میں سینٹر اسحاق ڈار ، سینٹر پرویز رشید ، سینٹر مشاہد اللہ اور خواجہ سعد رفیق شامل تھے جبکہ ایم کیو ایم کی نمائندگی سینٹر حیدر عباس رضوی ، رضا ہارون اور وسیم آفتاب نے کیا ۔



حیدر عباس رضوی کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات کے علاوہ مہنگائی ، گیس و بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، معاشی زبوں حالی ، کرپشن کی سرکاری سرپرستی ، امن و امان کی مخدوش صورتحال اور کشمیر میں قانون ساز اسمبلی میں کی جانے والی تاریخ کی بدترین دھاندلی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.