6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:44
پشاورہائی کورٹ میں 6ایڈیشنل ججز کے تقرر کی منظوری
اے آر وائی - پشاور: جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ میں چھ ایڈیشنل ججز کے تقرر کے لئے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔ جن امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے، ان میں عظمت اللہ، فضل حسین، قیصر رشید، ناصرحسین، وقار احمد شاہ اور خالد محمود شامل ہیں۔
اس ضمن میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربرہی میں سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہوا، جس میں وفاقی اور صوبائی وزرائے قانون، پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، سپریم کورٹ کے چار سینئیر ججز، اٹارنی جنرل اور پاکستان بار کے علاوہ پشاور بار کے نمائندے نے بھی شرکت کی۔