6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:23
برطانوی چیف آف ڈیفنس کی جنرل خالد شمیم وائین سے ملاقات
اے آر وائی - راولپنڈی : برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل سرڈیوڈ رچرڈز نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائین سے راولپنڈی میں ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائین کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں پیشہ وارانہ امور پرتبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پرخطے میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق اموربھی زیرغورآئیں۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائین سے پاکستان میں مقیم عراقی سفیر ڈاکٹررشدی محمود ال عینی نے بھی کی اوران سے دلچسپی سے متعلق امورپرگفتگو کی۔