6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:32
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کاافغان صدرسے فون پررابطہ
اے آر وائی - اسلام آباد : وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے افغانستان کے صدر حامد کرزئی کو ٹیلی فون کر کے افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے پاک افغان سرحد کے قریب دیر ، باجوڑ اور مہمند میں عسکریت پسندوں کی کاروائیوں پر تشویش ظاہر کی اور وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی فوج سرحد پار سے کارروائیوں کے باوجود صبر سے کام لے رہی ہے۔ انہوں نے اس صورتحال کے فوری خاتمے کے لیئے علاقائی کمانڈرز کا فوری اجلاس طلب کر نے کا مطالبہ کیا۔
وزیر اعظم پاکستان نے افغان صدر سے درخواست کی کہ وہ مستقبل میں عسکریت پسندی کی کارروائیوں کی روک تھام اور جانی نقصان سے بچاو کے لیئے ایساف اور افغان فوج سے کہین کہ وہ پاکستان کی کوششوں میں مدد دیں افغان صدر نے بھی اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور مسئلے کے حل کے لیئے ایساف اور افغان کمانڈرز کا اجلاس طلب کرنے کا یقین دلایا افغان صدر نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے عزائم ناکام بنانے کے لیئے دونوں ممالک کو قریبی رابطہ رکھنا چاہیئے ۔