6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:42
پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کااجلاس اسلام آبادمیں طلب
اے آر وائی - اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کااجلاس اسلام آبادمیں طلب کرلیا ہے۔
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کی جانب سے بلائے گئے اس اجلاس میں ملک میں پروان چڑھنے والی موجودہ سیاسی صورتحا ل پر غوروخوض ہوگا۔ اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات ہوگی۔ اجلاس صدر آصف علی زرداری کی برطانیہ سے واپسی پربلایا جائے گا۔