تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:51

کراچی کے حقائق سے پارلیمنٹ کو آگاہ کیا جائے، نوازشریف

اے آر وائی - لاہور : لاہور مسلم لیگ ن کےقائد میاں نوازشریف نے کراچی میں جاری نشانہ وار قتل کے واقعات پر شدید تنقید اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کے حالات اور حقائق سے پارلیمنٹ کو آگاہ کیا جائے۔



اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ کراچی میں نہ رکنے والا نشانہ وار قتل کا سلسلہ موجودہ حکومت کی ناکامی ہے۔ قوم کو بتایا جائے کہ سیکورٹی کے ادارے غیرمؤثر کیوں ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ کراچی میں غریبوں کے خون سے ہولی کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.