6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:0
گرینڈ الائنس جلد گرائنڈ ہوجائے گا،چوہدری شجاعت
اے آر وائی - لاہور : مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کا گرینڈ الائنس بہت جلد گرائنڈ ہوجائے گا۔
سابق ضلعی ناظم بہاولپورچوہدری طارق بشیر چیمہ کی بھتیجی کی شادی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا وجود پنجاب کے علاوہ کسی دوسرے صوبے میں نہیں ہے۔ سیاست ون ڈے کرکٹ نہیں بلکہ ٹیسٹ سیریز کا نام ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم مسلم لیگ ن کو اپوزیشن کرنے کا مثبت طریقہ کرنا سکھائے گی۔شاید ایم کیو ایم مسلم لیگ ن کی عادت تبدیل نہ کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے ایم کیو ایم سے بہت پرانے تعلقات ہیں بہت جلد ایم کیو ایم کو جلد واپس لائیں گے۔شاہ محمود قریشی کی میاں نوازشریف سے ملاقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ پیپلپزپارٹی میں واپس جائیں یا نہ جائیں یہ ان کا معاملہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے کبھی اپوزیشن میں ٹف ٹائم نہیں دیا۔