تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:53

ظفرقریشی کی معطلی،فسران کے تبادلے روکنے کا حکم

اے آر وائی - اسلام آباد : سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل اراضی کیس میں تفتیشی ٹیم کے سربراہ ظفر قریشی کی معطلی اور باقی تین افسران کے تبادلے روکنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے این آئی سی ایل اراضی کیس سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی۔



چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بظاہر ان افسران کے تبادلے اور معطلی سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہے۔ انہوں نے اٹارنی جنرل پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ظفر قریشی کی معطلی عدالت کو نیچا دکھانے کے مترادف ہے۔ جسٹس افتخار چوہدری نے کہا کہ سیاسی مداخلت اتنی بڑھ چکی ہے کہ ان عدالت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جارہی ہے۔



انہوں نے اٹارنی جنرل کی توجہ ظفر قریشی کیس کے حوالے سے میڈیا کی خبروں کی جانب دلائی اور کہا کہ یہ زبان خلق ہے۔ عدالت نے اس موقع پر ظفر قریشی کے خلاف محکمانہ انکوائری روکنے کا حکم بھی دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.