تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:29

کراچی،مسافر بسوں پر فائرنگ سے 13 شہری جاں بحق

اے آر وائی - کراچی : کراچی میں خون کی ہولی جاری ہے مسافر بسوں پر فائرنگ سے تیرہ معصوم شہری جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہو گئے جب کے اورنگی ٹاؤن ، قصبہ کالونی اور دیگر علاقوں میں بھی قتل و غارت گری جاری ہے ۔



اے آر وائی نیوز کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے ڈبلیو 55 کی مسافر بس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے پانچ مسافر اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ بنارس چوک کے قریب ون ڈی پر فائرنگ سے بھی پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ۔ دریں اثناءمیٹروول میں میٹرو سینما کے قریب ماشاءاللہ مسافر کوچ پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوئے ۔ ان واقعات میں بیس سے زائد مسافر زخمی بھی ہوئے ۔



آج کٹی پہاڑی پر فائرنگ سے ایک جبکہ قصبہ کالونی میں دو نوجوانوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا جبکہ گزشتہ تین دنوں میں ان علاقوں میں بیس سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔ اورنگی ٹاؤن ، علی گڑھ کالونی ، بخاری کالونی ، مسلم آباد ، کٹی پہاڑی اور گردو نواح کے علاقوں میںوقفے وقفے سے فائرنگ جاری ہے جس سے علاقہ مکین گھروںمیں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔ بلدیہ ٹاؤن ، رشید آباد اور دیگر علاقوں میں بھی شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.