7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:47
صدر زرداری نے کراچی کی صورتحال کا نوٹس لے لیا،کل اجلاس طلب
اے آر وائی - اسلام آباد : صدر آصف زرداری نے کراچی میں جاری کشیدگی کا نوٹس لیتے ہوئے کل اجلاس طلب کرلیا ہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کہتے ہیں کہ کراچی میں امن کو کسی صورت تباہ ہونے نہیں دیا جائے گا .
صدر زرداری نے کراچی میں تین روز سے جاری معصوم لوگوں کے قتل عام کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے کل اسلام آباد میں اجلاس طلب کرلیا ہے۔ دوسری جانب وزیرداخلہ رحمان ملک نے بھی کراچی کی صورتحال کانوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اور قائمقام ڈی جی رینجر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور نشانہ وار قتل کی کارروائیوں پر فوری کنٹرول کی ہدایت کی۔