8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:26
پاک بھارت مذاکرات 18جولائی کو دہلی میں ہوں گے
اے آر وائی - اسلام آباد : لائن آف کنٹرول کے حوالے سے پاک بھارت مذاکرات اٹھارہ جولائی کو دہلی میں ہوں گے، جس میں پاکستانی وفد کی سربراہی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کریں گی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تہمینہ جنجوعہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاک بھارت تعلقات معمول پر آرہے ہیں۔ آئندہ مذاکرات میں پاکستان اور بھارت باہمی امور پر بات چیت کریں گے، جس میں مرکرزی نکتہ لائن آف کنٹرول ہوگا۔اس کے علاوہ پاک امریکہ تعلقات میں بھی بہتری آئی ہے، جس کی بڑی وجہ امریکہ کا مثبت کردار ادا ہے۔