8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:7
پارٹی نے حکم دیا تو ڈنڈے کے ساتھ آجاؤں گا ، ذوالفقار مرزا
اے آر وائی - کراچی : سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ کراچی میں بے گناہوں کا خون بہایا جارہا ہے۔ جب بھی پارٹی نے مجھے حکم دیا میں ڈنڈے کے ساتھ آجاؤنگا۔ ملیر بار ایسوسی ایشن کراچی میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے چیف جسٹس پاکستان سے سوال کیا کہ کراچی میں قتل ہونیوالوں کی ماؤں اور بیواؤں کو انصاف کون دیگا۔ کیا جب چیف جسٹس ریٹائرڈ ہوجائینگے اس کے بعد انصاف دینگے۔
انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ بھی عدالت میں ہونگے اور میں بھی ۔ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ میں سندھ کا بیکار اور فارغ وزیر ہوں۔ مجھے رخصت پر بھیجنے والے خود رخصت پر چلے گئے ہیں۔