تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:42

ایم کیو ایم نے آج نکالی جانے والی احتجاجی ریلی منسوخ کردی

اے آر وائی - کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی کے کشیدہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آج سہہ پہر پریس کلب سے وزیراعلی ہاؤس تک نکالی جانے والی احتجاجی ریلی منسوخ کردی۔ ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی نے لندن اور کراچی میں بیک وقت ہونے والے اجلاس میں حکومت کی توجہ شہر کے حالات پر مبذول کرانے کیلیے پرامن ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد سے اب تک شہر میں اڑتیس افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں راکٹ اور دستی بموں سے حملے اور بسوں پر فائرنگ کی جارہی ہے۔



اس صورتحال میں رابطہ کمیٹی نے آج سہہ پہر پریس کلب سے وزیراعلی ہاؤس تک نکالی جانے والی احتجاجی ریلی منسوخ کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی نے سینٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں بھی کراچی کے معاملے پر بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.