تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:40

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری

اے آر وائی - اسلام آباد : بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش بنوں میں چھیاسٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔



محکمہ موسمیات کے مطابق آئیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب کے علاقوں اسلام آباد ، راولپنڈی ، لاہور ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد اورخیبر پختونخواہ کے علاقوں مالاکنڈ ڈویژن ، پشاور ، کوہاٹ ، ہزارہ سمیت کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسہ جاری رہے گا ۔ زیریں سندھ اور گلگت بلتستان میں میں تیز ہوائیں اور آندھی کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.