تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:4

ایم کیو ایم کی کال پر ملک بھر میں یوم سوگ

اے آر وائی - کراچی : شہر کراچی میں گزشتہ چار دنوں سے جاری ٹارگٹ کلنگ پر آج ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی سمیت ملک بھر میں یوم سوگ منایا گیا ۔



یوم سوگ کی کال پرکراچی میں تمام کاروباری اور تجارتی مراکز بند رہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہی۔جامعہ کراچی اور انٹر بورڈ کے تحت ہونے والے تمام امتحانات منسوخ کر دئے گئے ۔ کشیدہ حالات کے باعث ایم کیو ایم نے احتجاجی ریلی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا جس پر رحمان ملک نے الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا۔



حیدرآباد ،میرپورخاص، سکھر، نوابشاہ سانگھڑ ،سمیت سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں بھی کراچی میں دہشت گردی کے واقعات میں ہونے والی ہلاکتوں کے خلاف بھرپور یوم سوگ منایاگیا۔سکھر زونل آفس میں کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے ہلاک ہونے والے شہریوں کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی۔



اندرون سندھ ایم کیوایم کے تمام زونل دفاتر،بلندعمارتوں اورگھروں پرسیاہ پرچم لہرائے گئے جبکہ شہریوں کی جانب سے بازوں پرسیاہ پٹیاں بانڈھ کراحتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ ایم کیوایم کی اپیل پر پنجاب بلوچستان ، خیبرپختونخوا ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں بھی پرامن یوم سوگ منایا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.