تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:14

کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات،مزید15افرادجاں بحق

اے آر وائی - کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں پرتشدد واقعات میں پندرہ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دستی بم کے حملے اور ایک مکان اور چار دکانوں کو نذرآتش بھی کیا گیا۔



کراچی کے علاقے عیسی نگری میں کار پر فائرنگ کی گئی جس سے تین افراد جاں بحق ہوئے ۔ شانتی نگر ،کھارادر اور نیو کراچی میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ دین پورہ میں شر پسند عناصر نے وقفے وقفے سے تین دستی بم پھینکے اور شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں چالیس سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ چارروز کے اندر شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں اسی سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.