تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:58

کراچی ، تازہ واقعات میں مزید سات افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی : کراچی میں شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم زبانی جمع خرچ ثابت ہوا ہے ، اور شہر میں دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں ۔ تازہ واقعات میں سات افراد کو مار ڈالا گیا۔ کراچی میں رات گئے سات افراد کی ہلاکت کے بعد چوبیس گھنٹوں کے دوران مرنے والوں کی تعداد اکتالیس ہوگئی، جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں ۔ جبکہ پانچ روز کے دوران مجموعی طور پر ایک دس سے زائد لوگوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔



رات گئے فائرنگ کے واقعات کے دوران پی آئی بی کالونی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بتیس سالہ وحید ہلاک ہوگیا۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے پیر آباد میانوالی کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تیس سالہ میر زاد ہلاک ہوگیا۔ عزیز بھٹی تھانے کی حدود پیر بخاری کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے عبدالغفار نامی شخص ہلاک ہوگیا۔



حسن اسکوائر کے قریب مسلح افراد نے اوکھائی میمن کی جماعت کی بس پر فائرنگ کی ،جس سے پینتیس سالہ محمد اشرف ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے پیر آباد میں شاہین ہوٹل کے قریب فائرنگ سے نامعلوم پینتالیس سالہ شخص ہلاک ہوا۔ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعید آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوئے جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.