9 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:8
شرپسندوں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا ، رحمان ملک
اے آر وائی - کراچی : وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ منظور وسان قابل آدمی ہیں، سندھ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گے،کراچی میں شر پسندوں کے خلاف آج مزید سخت ایکشن کیا جائے گا۔ نامزد وزیر داخلہ سندھ منظور وسان کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن کے لئے تمام جماعتوں ساتھ لے کر چلیں گے۔
کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں رحمان ملک نے کہا کہ رینجرز قانون کے مطابق کارروائیاں کررہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ ملکی استحکام کیلئے کراچی کا امن ضروری ہے۔مفاہمت کی سیاست جاری رکھنا چاہتے ہیں۔تمام جماعتیں کراچی کے امن میں کردار ادا کریں۔
اس موقع پر نامزد وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ جنوری سے اب تک ایک ہزار لوگ نشانہ وار قتل کئے گئے۔ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کی وجوہات کا پتہ لگانا ضروری ہے۔شر پسندوں کی سیاسی وابستگی بھی دیکھنا ہوگی۔کراچی میں امن کیلئے تمام جماعتوں سے مدد مانگیں گے۔