10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:21
شرپسندوں سے اپیل کرتا ہوں امن تباہ نہ کریں، عبدالستار ایدھی
اے آر وائی - کراچی : سماجی رہنما عبد الستار ایدھی نے شر پسند عناصر سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر کے امن کو تباہ نہ کریں۔ اورنگی ٹاون کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب علاقے میں غذائی اجناس تقسیم کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پانچ روز سے جاری کشیدگی میں ایدھی نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے۔ ایدھی کی ایمبولینسوں اور امدادی گاڑیوں کو بھی مشتعل افراد نے نقصان پہنچایا ہے تاہم شہر میں امدای کار روائیاں جاری رہیں گی۔