تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:21

کراچی میں فوج طلب کی جائے ،پیرپگارا کامطالبہ

اے آر وائی - کراچی : مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر دیا جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات خراب کرنے والے شر پسندوں کی جیل سے بھی مدد کی جا رہی ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔



کنگری ہاؤس میں رحمان ملک سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیر پگارا نے کہا کہ کراچی میں حالات اتنے زیادہ خراب ہو چکے ہیں کہ گھر سے روزی کمانے کے لئے نکلنے والے مزدور کو یقین نہیں کہ وہ شام کو زندہ واپس جائے گا یا نہیں ، لہذا ایسی صورتحال میں اس کی خواہش ہے کہ شہر میں فوج کر طلب کیا جائے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کی حمایت کرتے ہیں اور کمشنر ی نظام فعال کرنا ان کا بھی مطالبہ تھا ۔



اس موقع پر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ رینجرز نے کٹی پہاڑی اور قصبہ کالونی کو کلیئر کر دیا ہے اور 85 افراد کو گرفتار کر لیا ہے ، قیادت کی ہدایت ہے کہ شر پسندوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ جیل میں بیٹھ کر شر پسندی کی کارروائیاں کر رہے ہیں اور اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ جیل سے وہ دہشت گردوں سے کیسے رابطے میں ہیں ۔



رحمان ملک نے مزید کہا کہ طالبان اور شر پسند اگرمل گئے تو حالات مزید بدتر ہو سکتے ہیں ، کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کی تمام جماعتوں نے حمایت کی ہے ۔ وہ شہر کے امن کے لئے ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں کی قیادت سے رابطے میں ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.