10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:21
مشرف نے ایران پر ایٹمی پروگرام روکنے کیلیے دباؤ ڈالا
اے آر وائی - نیویارک : وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے ایرانی حکومت پر جوہری پروگرام ترک کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔
وکی لیکس کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف، سابق وزیر اعظم شوکت عزیز اور سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری نے ایرانی حکام کے ساتھ متعدد ملاقاتوں میں کوشش کی کہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کا پروگرام ترک کرنے پر آمادہ کیا جاسکے۔
وکی لیکس کا کہنا ہے کہ خورشید قصوری نے انکشاف کیا تھا کہ پرویز مشرف نے ایرانی نائب صدر پرویز داؤدی سے ملاقات میں کہا تھا کہ تہران کا ایٹمی پروگرام پڑوسی ممالک کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ ایران کو بتایا گیا کہ اس کے ایٹمی پروگرام سے جہاں پاکستان کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں وہیں خطے کا امن بھی تباہ ہو رہا ہے۔