تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:22

کراچی میں چار دنوں میں 77 افراد ہلاک ہوئے ، منظور وسان

اے آر وائی - کراچی : صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان نے کہا ہے کہ چار روز میں دہشت گردوں کے ہاتھوں کراچی میں 77 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جادو کی چھڑی نہیں جو ایک دن میں حالات بہتر کر دوں تاہم دیگر سیاسی جماعتوں کی قیادت اور میڈیا کے تعاون سے اچھے نتائج دینے کی کوشش کروں گا ۔



کراچی میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ جنوری سے لیکر آج تک 189 افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن چکے ہیں ، شہر میں چندہ وصولی کرنے والے ، ڈرگ مافیا ، لینڈ مافیا اور طالبان سمیت دیگر شر پسند عناصر سر گرم ہیں تاہم جب ان سے اس حوالے سے مزید سوالات کیے گئے تو انہوں نے تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر نہیں بتا سکتے کہ گرفتار دہشت گردوں کا کون سی جماعت سے تعلق ہے ۔



انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ کٹی پہاڑی پر طالبان ہیں یا نہیں ، وہ بدامنی کے علاقوں میں خود جائیں گے اور مزید تفصیلات اکٹھی کر کے بتائیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں منظور وسان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کو ایک منٹ میں نہیں پکڑا جا سکتا ، وہ رینجرز کے جاتے ہیں ہی اپنی چوکیاں چھوڑ کر بھاگ چکے ہیں ، ہمیں کچھ وقت چاہیے ۔



منظور وسان کا کہنا تھا کہ ایک راہ گیر کی ہلاکت کے بعد کہا جاتا ہے کہ مقتول کا تعلق فلاح سیاسی جماعت تھا ، ہماری کوشش ہے کہ سندھ حکومت کی رٹ بحال کی جائے ، حالات کی بہتری میرے لئے ایک مشکل ہدف ہے اور ناخوشگوار حالات میں قیادت کی جانب سے ذمہ داری سونپی گئی ہے ، کوشش ہو گی کہ 1970 والا کراچی پھر بنے اور یہ سب ایم کیو ایم ، اے این پی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے ہی ممکن ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.