10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:22
بلوچستان میں شاہراہیں بلاک، نیٹو فورسز کو رسد کی فراہمی معطل
اے آر وائی - کوئٹہ: بلوچستان میں ٹرانسپورٹروں نے قومی شاہراوں پر عدم تحفظ اور بدامنی کے خلاف احتجاجا کوئٹہ سے اندورن صوبہ جانے والے شاہراوں کو بند کردیا۔ افغانستان میں نیٹو فورسز کو رسد کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔
ٹرانسپورٹروں نے قلعہ عبداللہ کے مقام پر کوئٹہ ، چمن شاہراہ کو آج صبح سات بجے رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا جس کے باعث افغانستان میں موجود نیٹو فورسز کو سپلائی معطل ہوگئی ہے جبکہ کوئٹہ سے ژوب ، لورلائی اور پنجاب جانے والی شاہراہیں بھی بند ہیں۔ ٹرانسپورٹروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہیں کہ اغوا کیے گئے ڈرائیوروں کو بازیاب اور ڈرائیوروں کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔