10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:23
سب کیساتھ ملکر بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے ،رضاہارون
اے آر وائی - کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما رضا ہارون نے کہا ہے کہ دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔
سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر کے حالات پر پرامن احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے ای ایس سی کے معاملات کا بھی جمع کرائی گئی ریکوزیشن میں ذکر کیا ہے۔ رضا ہارون نے کہا کہ وقت آنے پر احتجاج کے تمام طریقے اپنائیں جائیں گے۔