تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:23

میری پارٹی رکنیت منسوخ کرنے کا کوئی جوازنہیں،شاہ محمود قریشی

اے آر وائی - ملتان : سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر بہتری کیلئے دوسری پارٹی کے قائدین سے ملنا جرم ہے تو وہ یہ جرم بار بار کرتے رہیں گے، نوازشریف کے بعد عمران خان، فضل الرحمان اور الطاف حسین سے بھی ملیں گے۔



ملتان ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ ان پارٹی رکنیت منسوخ کرنے کی قرارداد کس کے کہنے پر پیش کی گئی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کی پارٹی رکنیت منسوخ کرنے کی کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز موجود نہیں۔ حکومت عدلیہ سے محاذآرائی چھوڑ دے۔ کراچی میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے اور حکومتی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.