تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:23

ارسا کا سندھ کا پانی چوری ہونے کی شکایت پر تحقیقات کا آغاز

اے آر وائی - اسلام آباد : ارسا نے واپڈا پر سندھ کے حصے کا پانی چوری کرنے کی شکایت پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ نے ارسا سے شکایت کی تھی کہ گذشتہ تین ماہ سے اس کے حصے کا تئیس ہزار کیوسک پانی روزانہ کم ہو رہا ہے۔



سندھ کا کہنتا تھا کہ بشام تک پانی پورا ہوتا ہے جبکہ تربیلا ڈیم کی جھیل تک پہنچتے پہنچتے پانی میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ ارسا پانی کی تقسیم جو تربیلا ڈیم سے کرتا ہے اس میں سے صوبہ سندھ کو کم پانی مل رہا ہے جس کی شکایت پر ارسا نے واپڈا کو تحقیقات کی ہدایت کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.