تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:23

کراچی کے حالات ٹھیک کرنے میں حکومت ناکام ہوچکی ہے،نواز شریف

اے آر وائی - لاہور : مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات پر بہت تشویش ہے، کہا جاتا ہے کہ مجرم جلد پکڑلیئے جائیں گے، تو پکڑے کیوں نہیں جاتے۔



لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ کراچی میں عام شہری دہشتگردوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ شہریوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کا اولین فرض ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ حکومت میں کوئی اہلیت نہیں، ابھی تک امن و امان سمیت کسی مسئلے کو حل نہیں کرسکی ہے۔ نواز شریف کا کہناتھا کہ عمران کی باتوں میں کوئی وزن نہیں ہے۔ وہ تو لانگ مارچ کے دوران چھپ جاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.