10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:23
غریب عوام حکمران طبقے کیخلاف متحد ہوجائیں، عبدالستار ایدھی
اے آر وائی - کراچی : عبدالستار ایدھی نے کہا ہے کہ غریب عوام حکمران طبقے کیلئے استعمال ہونے اور ایک دوسرے کو قتل کرنے کے بجائے متحد ہوکر حکمران طبقے کیخلاف جہاد کریں۔
یہ بات انہوں نے کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔ عبدالستار ایدھی کا کہنا تھا کہ ان کا کوئی سیاسی ایجنڈہ نہیں بلکہ متاثرہ علاقوں میں غریب اور بھوکے افراد کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔ عبدالستار ایدھی کا کہنا تھا کہ جب تک غریب آپس میں تقسیم رہیں گے، انہیں اسی طرح کبھی لسانیت اور کبھی فرقہ پرستی کے نام پر لڑوایا جاتا رہے گا۔