10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:23
عدلیہ سے کرپٹ ججز کا خاتمہ کیا جائے گا ،اعجاز احمد چوہدری
اے آر وائی - لاہور : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ عدلیہ سے کرپٹ ججوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔
لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب بھر کے سیشن ججوں سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ کرپشن ثابت ہونے پر پہلے بھی ججوں کو فارغ کیا اب بھی عدلیہ سے کرپشن کے خاتمہ کے لئے کرپٹ ججوں کو زیادہ تعداد میں فارغ کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے عملے کے بارے میں بھی شکایات ہیں جو دور کی جائیں گی۔ عدلیہ سے متعلق ہر محکمے سے کرپشن ختم کی جائے گی۔