تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:24

گرینڈ اپوزیشن الائنس فراڈ ہے، حصہ نہیں بنیں گے،عمران خان

اے آر وائی - اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گرینڈ اپوزیشن الائنس کو فراڈ الائنس قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ وہ اس کاحصہ نہیں بنیں گے۔



اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ اے پی ڈی ایم میں دوبار ڈسے جاچکے ہیں۔ نوازشریف نے یلوکیب اسکیم ہی چلانی ہے تووہ سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لیں۔



عمران خان نے اس موقع پر اپنے ماہرین کی تیارکردہ حکومت کے سو دن کا ماڈل پلان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگران کی حکومت بنی تو کرپشن کیخلاف کریک ڈاؤن کریں گے۔دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ سے ملک کونکالیں گے۔احتساب کیلئے آزادکمیشن تشکیل دیں گے۔ملکی اقتصادی بہتری کیلئے خصوصی اقدامات کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.