10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:24
پاکستان بچانے کیلئے کرپٹ حکومت کا خاتمہ ضروری ہے،شہباز شریف
اے آر وائی - لندن : پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو بچانے کے لئے کرپٹ حکومت کا خاتمہ ضروری ہے ملک کو آگے لے جانے کے لئے کرپٹ لیڈر شپ سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔
برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی کی چیئر پرسن و برطانوی وزیر سعیدہ وارثی کی طرف سے وزیر اعلی پنجاب اور ان کے وفد کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے جس میں برطانوی شہریوں ، اوورسیز پاکستانیوں اور اراکین پارلیمنٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
وزیر اعلی نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو مایوس نہیں کریں برطانیہ پاکستان کا بہترین دوست ہے ہم تمام ممالک کے ساتھ پر امن اور برابری کی بنیاد پر تعلق چاہتے ہیں پاکستان میں کرپشن ،اقرباپروری اور لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف ہماری کھلی جنگ ہے۔