تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:24

سلیم شہزاد کمیشن:سولہ صحافیوں نے بیانات ریکارڈ کرائے

اے آر وائی - اسلام آباد : سلیم شہزاد کمیشن نے ایف آئی اے کو سلیم شہزاد کا لیپ ٹاپ تلاش کرنے اور ای میل ریکارڈ تک رسائی حاصل کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ سلیم شہزاد کے موبائل فون کا ریکارڈ کمیشن میں پیش کردیا گیا ہے۔



سلیم شہزاد کمشن کا اجلاس جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں ہوا۔ کمیشن نے منڈی بہاؤ الدین پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں اسلام آباد کے سولہ صحافیوں نے اپنے بیانات زبانی ریکارڈ کروائے۔ کمیشن نے انہیں یہ بیانات آئندہ جمعہ تک تحریری طور پر پیش کرنے کی ہدایت کی۔



منڈی بہاؤ الدین پولیس نے کمیشن کو موبائل فون کا ریکارڈ اور ان کی گاڑی سے ملنے والی اشیاء کی تفصیلات فراہم کیں۔ تاہم ان اشیا میں سلیم شہزاد کے لیپ ٹاپ سے متعلق معلومات شامل نہیں ہیں۔ ایف آئی اے نے کمیشن کو بتایا کہ انہیں سلیم شہزاد کا لیپ ٹاپ نہیں مل سکا۔ کمیشن کی مزید کارروائی اٹھارہ جولائی تک کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.