10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:24
کمشنری نظام کی بحالی عوام کادیرینہ مطالبہ تھا ،قائم علی شاہ
اے آر وائی - کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کمشنری نظام کی بحالی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا ، یہ صوبوں کا حق ہے کہ کتنے اختیارات ان کے پاس ہونے چاہئے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کمشنری نظام برسوں سے چلا آرہا تھااور لوگ اس کے عادی تھے جسے بحال کرنا ضرورت تھی۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ ابھی بھی ہمارے ساتھ ہے ہماری قیادت نے فیصلہ کیا ہے جس پر مشاورت کے بعد قلم دان چھوڑ رکھے ہیں ۔ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے بات چیت ہوئی کو موسٹ ویلکم کرینگے ۔ کمشنری نظام کے آرڈیننس اسمبلی میں منظور ی کیلئے پیش کیا جائیگا۔