تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:24

اورنگی ٹاؤن کے مکینوں کو مستقل امن کی ضرورت ہے،فاروق ستار

اے آر وائی - کراچی : ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوئینئر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اورنگی ٹاوٴن کے مکینوں کوصرف راشن کی ضرورت نہیں بلکہ مستقل بنیادوں علاقے میں امن وامان کی ضرورت ہے۔



یہ بات انہوں نے اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی میں راشن کی تقسیم کے دوران میڈیاسے گفتگو میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اورنگی ٹاوٴن کے متاثرہ علاقوں میں جس طرح قانون نافذکرنیوالے اداروں نے ایکشن لیا وہ قابل ستائش ہے لیکن قانون نافذکرنیوالے اداروں کو مستقل امن کیلئے اپناکردار اداکرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ اونگی کے متاثرہ علاقوں میں آبادکاری ،راشن کی تقسیم اوربنیادی ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کرنا متحدہ قومی مومنٹ کی اولین ترجیح ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.