تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:24

قوم کی خدمت کرنے کیلئے حکومت ضروری نہیں،وزیر اعظم

اے آر وائی - لاہور : وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ قوم کی خدمت کرنے کے لیے ضروری نہیں کہ حکومت میں رہا جائے ،اپوزیشن میں بیٹھ کر بھی خدمت کی جا سکتی ہے۔



وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے لاہور ڈیفنس میں اپنی رہائش گاہ پر لاہور پریس کلب کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کو اگر آئینی طریقے سے ہٹایا گیا تو اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں حکومت کو گرانے کے حق میں نہیں بلکہ مسلم لیگ ق کو بھی ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اب تک جتنی بھی حکومتیں آئی ہیں وہ فوج کے سائے تلے چلی مگر پیپلز پارٹی کی حکومت جمہوری ہے اور اپنی پانچ سالہ آئینی مدت ضرور پوری کرے گی۔



انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ درج کیوں نہیں کرواتی۔ ایم کیو ایم کی علیحدگی کے حوالے سے سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی حکومت سے باہر ہوئی تاہم واپسی کی امید کی جاتی ہے تاہم پیپلز پارٹی وہ کام کرے گی جو ملکی مفادات میں ہو۔ ملاقات میں وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،صدر لاہور پریس کلب سرمد بشیر اور گورننگ باڈی کے ممبران شامل تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.