10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:24
امریکی اخبار کی خبر حقائق سے عاری ہے ،آئی ایس پی آر
اے آر وائی - راولپنڈی : پاک فوج کے تعلقات عامہ کے سربراہ میجرجنرل اطہرعباس نے نیویارک ٹائمز کی جانب سے فوج اورآئی ایس آئی پرلگائے جانیوالے الزامات کویکسرمسترد کرتے ہوئے انھیں بے بنیاد اور حقائق سے عاری قراردیا ہے۔
ایک خبررساں ادارے کوانٹرویو کے دوران پاک فوج کے تعلقات عامہ کے سربراہ میجرجنرل اطہرعباس کاکہناتھا کہ گزشتہ کچھ عرصہ میں موقرجریدے کی جانب سے کچھ ایسی رپورٹس شائع ہوئیں جونامعلوم امریکی حکام کی اطلاعات پر بنا کرشائع کی گئیں اورغیرمصدقہ تھیں۔
مارچ دوہزارچارمیں اسی جریدے نے عراق جنگ کے حوالے سے بھی چند غیرمصدقہ رپورٹس شائع کیں جن پرمعذرت کی گئی۔ پاک فوج کیخلاف شائع رپورٹس بھی نیویارک کی جانب سے ایسی ہی غیرمصدقہ اطلاعات پرمبنی ہیں جن پربعد جریدے کوعراق جیسی صورتحال پر ندامت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔