10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:24
کوئی کمشنری نظام کی مخالفت کرتاہےتوکرلے ، پیرمظہرالحق
اے آر وائی - کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینئرصوبائی وزیرپیر مظہر الحق نے کہا ہے کہ کمشنری نظام پر سندھ کی تین جماعتیں پہلے بھی متفق تھیں تاہم اتحاد سے ہمیں داغ مفارقت دینے والی پارٹی کے رضامندنہ ہونے کی وجہ سے تین سال بعد پرانا کمشنری نظام بحال کرنا پڑا۔کوئی مخالفت کرتاہےتوکرلے۔ یہ بات انھوں مردان ہاؤس میں اے این پی کے رہنما شاہی سید سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہاکہ اے این پی کے رہنما کو کمشنری نظام کے حوالے سے اعتماد میں لینے کے لئے آئے ہیں، تاہم اسکا مقصد کسی کو دبائو میں لینا نہیں ہے، اس موقع پر اے این پی کے رہنما شاہی سید نے کہا کمشنری نظام کی بحالی ہمارا بھی مطالبہ تھا ،اس فیصلے سے سندھ میں امن وامان بحال ہوگا۔